صوبہ سيستان و بلوچستان كے شہر زاھدان میں ٫٫ علمی و ادبی شخصيات ٬٬ كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد
فكر و نطر گروپ: ۱۷ اور ۱۸ مئی كو سيستان و بلوچستان يونيورسٹی سے وابستہ ادبيات و زبان فارسی كی ترويج كی انجمن اور اس صوبہ كی جہاد يونيورسٹی كے باہمی تعاون سے زاہدان شہر میں علمی و ادبی شخصيات كے عنوان سے ايك سيمينار كا انعقاد كيا جا رہا ہے –
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ سيستان و بلوچستان كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كے منتظم ٫٫مريم خليلی جھان تيغ ٬٬ نے كہا كہ اس سيمينار كے لیے ملك بھر سے ۸۰ افراد كو مقالوں كے لیے مدعو كيا جاۓ گا اور صوبہ سيستان و بلوچستان سے ۱۵۳ افراد كو دعوت دی گئی ہے-
واضح رہے كہ اس سيمينار میں فارسی ادب كی نامور شخصيات جيسے ڈاكٹر مہدی محقق ٬ ڈاكٹر مير باقری ٬ڈاكٹر دبير سياتی ٬ ڈاكٹر محمود زند مقدم ٬ڈاكٹر عباس ماہيار ٬ڈاكٹر عباس منش وغيرہ شركت كریں گے -