ڈنمارك :اسلام كو متعارف كروانے كی غرض سے تصويری نمائش كا انعقاد

IQNA

ڈنمارك :اسلام كو متعارف كروانے كی غرض سے تصويری نمائش كا انعقاد

10:47 - May 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1549186
بين الاقوامی گروپ : ڈنمارك كی فوٹو گرافر نيكی بونہ نے اسلام كو متعارف كروانے اور مسلمانوں اور ڈنمارك كے عوام كے مابين دوستانہ تعلقات كے فروغ كی خاطر اس تصويری نمائش كا اہتمام كيا ہے جس میں ان مسلمانوں كی تصويریں ركھی گئی ہیں جن كا نام ٫٫ محمد ٬٬ ہے
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق الجزيرہ سائٹ نے لكھا ہے كہ یہ نمائش ڈنمارك میں شائع ہونے والے اھانت آميز خاكوں كے جواب میں پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم كی شخصيت كو خراج عقيدت پيش كرنے كی غرض سے ٦ سال سے ۷٦ سال كے ان افراد كی تصويروں پر مشتمل ہے جن كا نام ٫٫ محمد ٬٬ ہے -
بونہ نے ان مسلمانوں كی تصاوير كے علاوہ ڈنمارك كے مختلف شہروں كے سفر كے دوران جن مسلمانوں سے آشنائی حاصل كی ان كے مختصر حالات زندگی بھی عربی اور ڈنماركی زبان میں اس نمائشگاہ میں ركھے ہیں -
یہ نمائشگاہ ڈنمارك كے صدر مقام كوپن ھاك سے شروع ہوئی ہے جو موسم گرما میں اس ملك كے مختلف شہروں میں لگائی جاۓ گی –
127663
نظرات بینندگان
captcha