بلاگ گروپ كے مضمون ﴿السلام عليكم ﴾ يا انصار ابی عبد اللہ میں ايك نابينا شخص كی داستان

IQNA

11:53 - May 30, 2007
خبر کا کوڈ: 1549968

بلاگ گروپ كے مضمون ﴿السلام عليكم ﴾ يا انصار ابی عبد اللہ میں ايك نابينا شخص كی داستان

بلاگ گروپ :بلاگر نے اپنے اس مضمون میں نابينا شخص سے متعلق ابن رياح كی روايت نقل كی ہے –




ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگر نے اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ ابن رياح روايت كرتے ہیں ايك ايسے نابينا شخص كو میں نے ديكھا جو روز عاشورہ كربلا میں موجود تھا میں نے اس سے اس كی نابينائی كے بارے میں سوال كيا –تو اس نے جواب ديا كہ ہم دس لوگ آپس میں دوست تھے –كربلا امام حسين علیہ السلام كو قتل كرنے كے لیے گۓ تھے–
ليكن میں نے كربلا میں تير چلايا اور نہ تلوار جب حسين بن علی علیہ السلام شہيد كر دیے گۓ تو میں اپنے گھر واپس آيا اور نماز عشا پڑھ كر سو گيا –خواب میں ديكھا كہ كسی نے آكر مجھ سے كہا كہ تمہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلا رہے ہیں آنے والے شخص نے مير اگريبان پكڑا اور كھينچتا ہوا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے پاس لے گيا –
میں نے ديكھا پيغمبر اكرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ايك بيابان میں بیٹھے ہیں جب كہ آپ كی آستين الٹی ہوئی ہے اور ہاتھ میں آگ كا گرز ہے ان كے ساتھ ايك فرشتہ ہے اس كے ہاتھ میں بھی گرز ہے غرض كہ ميرے نو ساتھيوں كو انہوں نے گرز مارا جس كی وجہ سے ان كے سر سے پير تك آگ پھيل گئی ---- جاری
128569
نظرات بینندگان
captcha