ايران كی قرآنی خبر رساں ايجينسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق جنگ نيوز نے لكھا ھے كه
سينیٹ نے برطانیہ كی جانب سے شاتم رسول(ص) سلمان رشدی كو سر كا خطاب ديئے جانے كے خلاف مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور كرلی ہے اور سينیٹ كا اجلاس غير معينہ عرصہ كے لئے ملتوی كرديا گيا ہے ۔سينیٹ اجلاس آج شروع ہوا تو قائد ايوان وسيم سجاد نے مذمتی قرار داد پيش كی ۔ اس قرار داد میں كہا گيا ہے كہ شاتم رسول ﷺكو سر كا خطاب دينا مذاہب كے درميان دورياں پيدا كرنے كے مترادف ہے ۔ قرار داد میں برطانوی حكومت سے مطالبہ كيا گيا ہے كہ وہ سلمان رشدی سے یہ خطاب فوری واپس لے ۔ قرار داد كی منظوری كے بعد اپوزيشن اركان نے نكتہ اعتراض پيش كيا ، چيئرمين سينیٹ كی جانب سے انكار پر اپوزيشن اركان طيش میں آگئے ، انہوں نے ايوان میں شديد احتجاج كرتے ہوئے ايجنڈے كی كاپياں پھاڑ دیں اور ايوان سے واك آؤٹ بھی كرديا ۔ اس سے پہلے ايوان نے نيشنل رجسٹريشن اينڈ ڈیٹا بيس بل 2007 منظور كيا ، بعد میں سينیٹ كا اجلاس غير معينہ عرصہ كے لئے ملتوی كرديا گيا ۔