ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے نور سافٹ وئر سائیٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس دورہ میں حجة الاسلام والمسلمين محمد فخر الدين ٬ حجة الاسلام والمسلمين شيخ انور نجفی ٬ حجة الاسلام والمسلمين زاہد حسين زہدی اور حجة الاسلام والمسلمين ادريس احمد نے پاكستانی طلاب كا تعارف كروايا اور ان كی علمی كاركردگی رپورٹ پيش كی اور جامعة الكوثر كے ثقافتی اور سماجی پرگراموں سے آگاہ كيا –
علوم اسلامی كمپيوٹر سنٹر كے سيكرٹری اطلاعات نے اس گروپ كو كمپيوٹر سنٹر كے مختلف پروگراموں كی تفصيلی بريفنگ دی اور اس اسلامی كمپيوٹر سنٹر كی داخلی اور خارجی نمائش گاہوں میں بھرپور كاركردگی رپورٹ پيش كی –
جامعة الكوثر اسلام آباد كے سربراہ علامہ شيخ محسن علی نجفی ہیں اور ان كی زير سرپرستی ۲۰۰۰ طلباء اور طالبات فقہ ٬ اصول حديث ٬ كمپيوٹر اور لسانيات كی تعليم میں مشغول ہیں –
علامہ شيخ محسن علی نجفی ۲۴ دينی مدارس ٬ ٦۸ اسوہ پبلك اسكول اور ۲۵۰ مساجد كے بانی ہیں اور یہ ادارے انہی كے زير اہتمام مصروف عمل ہیں – علامہ موصوف كا شمار پاكستان كے برجستہ علماء اور شيعہ عوام میں مخلص اور خادم ملت راہنماٶں میں ہوتا ہے –
140186