قرآن كی ايك خاتون قاری نے كہا كہ قرآن كريم پر عمل كر كے ہی انسان بندگی كے مقام كو حاصل كر سكتا ہے –

IQNA

12:47 - August 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1570203

قرآن كی ايك خاتون قاری نے كہا كہ قرآن كريم پر عمل كر كے ہی انسان بندگی كے مقام كو حاصل كر سكتا ہے –

قرآنی سرگرمياں گروپ : قرآن كريم پر ہی عمل كر كے انسان مقام بندگی اور كمال تك رسائی حاصل كر سكتا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قاری قرآن كريم ٫٫ رقیہ ميرزائی ٬٬ نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ قرآن نور الہی اور خوبيوں كا سر چشمہ ہے اور اگر كوئی قرب خدا كو حاصل كرنا چاہتا ہے تو اسے چاہیے كہ وہ قرآن كريم پر عمل كر كے خدا كی معرفت حاصل كرے –
انہوں نے قرآن كريم كو زندگی كے لیے ھدايت قرار ديا
٫٫ ميرزائی ٬٬ نے اس كے جواب میں كہ آپ كونسی آيت سے زيادہ متاثر ہیں كہا كہ میں سورہ نور كی آيت نمبر 38 سے بہت زيادہ متاثر ہوں اور اس آيت نے ميری زندگی میں انقلاب برپا كر ديا ہے –
اس آيت میں خداوند عالم فرماتا ہے :خدا بہترين اعمال كے صلے میں جزاء اور ثواب كامل عطا كرتا ہے اور اپنے فضل سے اس میں اضافہ كرتا رہتے ہے اور وہ جس كو چاہتا ہے بے حساب رزق عطا كرتا ہے -
نظرات بینندگان
captcha