ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے AP كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه عراق كے وزير اعظم جناب نوری مالكی نے گذشته روز بغداد میں ايك اخباری كانفرنس میں اس بات كی طرف اشاره كيا كه كربلا كے تازه واقعات كه جن میں ۵۱ افراد جان بحق هوئے تھے سعودی عرب كے شدت پسند وهابی علماء ملوث تھے
انهوں نے سعودی عرب كی طرف اشاره كیے بغير وهابی علماء كو ان واقعات كا مجرم قرار ديا
ياد رهے كه گذشته سال دسمبر میں ايك وهابی عالم عبدالرحمن البارك نے اپنے ايك فتوے میں شيعوں كو كافر قرار ديا تھا اور اعلان كيا تھا كه شيعه يهوديوں اور عيسائيوں سے بھی بے ايمان هیں۔
۱۶۰۵۵۰