ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق پاكستانی اخبار ٫٫ دی پوسٹ ٬٬ نے لكھا ہے كہ ناشران نے پاكستان میں كاغذ كی قيمتوں میں ہوشربا اضافہ كو دليل بناتے ہوۓ كہا ہے كہ ديدہ زيب اور نفيس كاغذ پر قرآن كی طباعت پر قيمتیں اس قدر زيادہ ہو جائیں گی كہ مسلمان ايسے قرآن كا ھدیہ دينے سے قاصر ہو جائیں گے لہذا انہوں نے اخباری كاغذ پر قرآن چھاپنے كا اقدام كيا ہے ۔
رپورٹ كے مطابق ايسے كاغذ والا قرآن جلدی پھٹے گا كسٹمرز كا كہنا ہے كہ ان قرآنوں كے الفاظ نا خوانا ہیں اسی بنا پر مسلمان دانشوروں نے ايسے كاغذ پر قرآن كی طباعت كے خلاف شديد اعتراض كيا ہے ۔
182542