بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں آيات اور روايات كی روشنی میں امر بہ معروف و نہی از منكر كی اہميت كو بيان كيا گيا ہے ۔
یہ كتاب تين فصلوں پر مشتمل ہے۔
پہلی فصل میں امر و نھی كی تعريف ، معروف و منكر كی تعريف ، امر بہ معروف و نھی از منكر كی تعريف اور منكرات سےمقابلے كے اسباب كو بيان كيا گيا ہے ۔
دوسری فصل میں امر بہ معروف اور نھی از منكر كے وجوب كو آيات قرآنی كی روشنی میں بيان كيا گيا ہے ۔
اور تيسری فصل میں روايات كی روشنی میں امر بہ معروف اور نھی از منكر واجب عينی ہے يا واجب كفائی اور شرائط وجوب امر بہ معروف و نہی از منكر جيسی ابحاث كو زير بحث لايا گيا ہے ۔
امر بہ معروف و نھی از منكر انبياء اور صالحين كا شيوہ ہے اور امر بہ معروف و نھی از منكر خدا كی طرف سے دو عظيم فريضے ہیں اور تمام فريضے ان دو فريضوں كی وجہ سے انجام پاتے ہیں ۔
موسی فولادی كی یہ كتاب ۲۳ دسمبر ۲۰۰۷ كو شائع ہو كر منظر عام میں آئی ہے اور اس كتاب كو ٫٫ انديشہ نو بپلشرز ٬٬ نے شائع كيا ہے اور یہ كتاب ۲۰۰۰ نسخوں كی تعداد میں شائع ہوئی ہے اور اس كتاب كی قيمت ۲۰۰۰ تومان ہے ۔
206345