بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾ كی رپورٹ كے مطابق فرانس كی سركاری خبر رساں ايجنسی ﴿ اے ايف پی ﴾ نے كہا ہے كہ افغانستان كے مذھبی راہنماٶں نے افغانی صدر حامد كرزئی سے كہا ہے كہ وہ افغانستان ٹيلی ويژن سے غير اخلاقی اور اسلام كے خلاف نشر ہونے والے پروگراموں كو فورا بند كرنے كے لیے اپنے احكامات جاری كریں ۔
علماء نے یہ مطالبہ جمعہ كے دن حامد كرزئی سے ايك ملاقات كے دوران كيا ۔
انہوں نے ان پروگراموں پر اعتراض كرتے ہوۓ كہا كہ ٫٫ HOP ٬٬ اور ٫٫ TOLO ٬٬ پروگراموں میں غير اخلاقی مسائل كو رواج ديا جا رہا ہے اور دين مبين اسلام اور اسلامی تہذيب پر كاری ضرب لگائی جا رہی ہے ۔
افغانی علماء نے << LA STAR ACADEMY LOCAL >> پروگرام جو افغان سٹار چينل سے نشر ہوتا ہے كے بارے میں اپنے اظہار خيال كرتے ہوۓ اسے بے راہ روی كا مروج قرار ديا اور اسے قرآنی اور شريعت اسلام كے قوانين كے سرا سر مخالف جانا ، افغانستان كی وزارت اطلاعات نے كہا كہ صدر حامد كرزئی نے علماء كی شكايات دور كرنے كے لیے مناسب احكامات جاری كر دیے ہیں ۔
ياد رہے امريكی فوج افغانستان پر قبضہ كے بعد سے تقريبا ۱۲ نجی چينلوں كے نشر میں مصروف عمل ہے ۔
209937