سعودی عرب : قطيف كے جوانوں كا ٫٫ امام حسين علیہ السلام اور قرآن ٬٬ كے عنوان پر مضمون نگاری كا مقابلہ

IQNA

11:52 - January 16, 2008
خبر کا کوڈ: 1621248

سعودی عرب : قطيف كے جوانوں كا ٫٫ امام حسين علیہ السلام اور قرآن ٬٬ كے عنوان پر مضمون نگاری كا مقابلہ

بين الاقوامی گروپ : سعودی عرب كے شہر قطيف كے علاقہ ٫٫ ام حمام ٬٬ میں قرآن سنٹر نے حضرت امام حسين علیہ السلام كے ايام شہادت پر قرآن اور امام حسين علیہ السلام كے عنوان پر مقالہ نويسی كا مقابلہ منعقد كيا ہے ۔


{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق الراصد خبر رساں ايجنسی نے لكھا ہے كہ اس مقابلہ میں سعودی عرب كے علاقہ قطيف كے جوانوں اور نو جوانوں نے قرآنی آيات كی روشنی میں امام حسين علیہ السلام كی سيرت طيبہ كے مختلف پہلو بيان كیے ہیں ۔
اس ثقافتی مقابلے میں شركت كی شرائط میں سے مقالات كا سافٹ وئير كی صورت میں ہونا اور مقالہ نگار كی عمر ۱۷ سال سے كم ہونا لازمی ہے ۔
ام حمام قطيف كے قرآن سنٹر نے اچھے مضمون نگاروں كو نفيس انعامات دينے كا فيصلہ بھی كيا ہے اور یہ بہترين مقالات آئندہ سال محرم الحرام میں كتابی صورت میں شائع كیۓ جائیں گے ۔
جو حضرات اس مقابلہ كی مزيد تفصيلات سے آگاہی حاصل كرنا چاہتے ہیں وہ مندرجہ ایڈريس پر رابطہ كریں ۔
Quran – umalahmam @hotmail.com
212668
نظرات بینندگان
captcha