{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے مطابق شام كی سركاری خبر رساں ايجنسی ﴿ sana ﴾ نے كہا ہے كہ شام كے وزير خارجہ ٫٫ وليد المعلم ٬٬ نے روسی صدر كے ايلچی الكزينڈر سلطائف سے مقبوضہ فلسطين كے بحرانی حالات بالخصوص غزہ كے حالیہ واقعات پر گفتگو كی ۔
اس ملاقات میں طرفين نے اسرائيلی حملوں كے نتيجہ میں فلسطين كی صورت حال پر تبادلہ خيال كيا شامی وزير خارجہ نے اس بحران سے نجات حاصل كرنے كے لیے فلسطينيوں كے قومی اتحاد اور مسلمانوں اور عربوں كے اتحاد پر زور ديا ۔
المعلم اور سلطائف نے شام اور روس كے مابين اقتصادی تعلقات كے فروغ پر بھی گفتگو كی ۔
215555