22 محرم سنہ 354 ھ ق كو عظيم مسلمان رياضی داں اور ماہر طبيعيات ابو علی حسن بن ہشيم بصری ، عراق كے جنوبی شہر بصرے میں پيدا ہوئے ۔ وہ ابن ہشيم كے نام سے مشہور تھے ۔ان كو طب ، رياضی ، طبيعيات ، ہندسہ ، نجوم اور منطق كے علوم پر مكمل عبور حاصل تھا ۔ ان علوم سے متعلق انہوں نے گراں بہا تاليفات چھوڑی ہیں ۔ وہ عظيم مسلمان دانشوروں كے علوم سے بھی بہرہ مند ہوئے ۔ يورپی ماہرين مشرقيات نے ابن ہشيم كے آثار سے متعلق وسيع تحقيقات كیں اور ان كو تاريخ علم میں اعلیٰ مقام ديا ہے ۔ ابن ہشيم كی اہم ترين كتاب المناظر ہے ۔