وزير اوقاف مصر : غزہ كی پٹی كا دفاع مسلمان مبلغين كی آزادی بيان كا محتاج ہے

IQNA

وزير اوقاف مصر : غزہ كی پٹی كا دفاع مسلمان مبلغين كی آزادی بيان كا محتاج ہے

15:09 - February 03, 2008
خبر کا کوڈ: 1625955
بين الاقوامی گروپ : وزير اوقاف مصر محمود حمدی زقزوق نے اسلامی تعليمات كی مراعات كرنے پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ مسلمان مبلغين كو غزہ اور فلسطين كے مظلوم عوام كے دفاع كے لیے آزادی بيان كی ضرورت ہے
۔

{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } كی رپورٹ كے محيط نامی سائٹ نے لكھا ہے كہ مصری وزير اوقاف محمود حمدی زقزوق نے كہا ہے كہ ابھی تك فلسطين كے شہر غزہ كے محاصرے كے مسئلے پر مسلمان خطباء كے اظہار بيان كے خلاف كوئی قانون صادر نہیں ہوا ہے انہوں نے كہا كہ مسلمان مبلغين كو چاہیے كہ وہ اپنی دينی محافل میں لوگوں كو خدا كی طرف دعوت دينے كو اپنی ذمہ داری قرار دیں اور مسلمانوں كو زيادہ سے زيادہ معلومات فراہم كرنے كے لیے كوشاں رہیں ۔

انہوں نے مزيد كہا كہ جمعہ كو خطباء كو چاہیے كہ نماز جمعہ كے خطبوں میں مسلمانوں كے روزمرہ كے مسائل كو سياست بازی سے ہٹ كر بيان كریں ۔

217947
نظرات بینندگان
captcha