پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر يورپ كی اسلامی انجمنوں نے مسلمانوں كو شديد رد عمل كے اظہار كی تاكيد كی
بين الاقوامی گروپ : ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت پر يورپ كی اسلامی انجمنوں نے اس اقدام كی مذمت كرتے ہوۓ مسلمانوں سے مطالبہ كيا كہ وہ اس اقدام پر اپنا شديد رد عمل دكھائیں ۔
{ بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے كويت كی خبر رساں ايجنسی٫٫ Kuna ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ يورپ كی اسلامی انجمنوں نے ايك بيانیہ میں ٫٫ جو ۲۳ فروری ۲۰۰۸ء كو جاری ہوا میں وضاحت كی كہ بعض شدت پسند گروہ آزادی بيان كے بہانے مسلمانوں كے جذبات سے كھيل رہے ہیں ۔
يورپ كی اسلامی انجمنوں نے اس بيانیہ میں مسلمانوں پر زور ديا ہے كہ وہ اس توھين آميز اقدام پر اپنا شديد رد عمل دكھائیں ۔
226371