وہ سنہ 1234 ہجری قمری میں پيدا ہوئے اور ابتدائی دينی تعليم اصفہان میں مكمل كرنے كے بعد مزيد تعليم حاصل كرنے كے لئے نجف اشرف تشريف لے گئے ۔نجف سے واپس آكر اصفہان میں سكونت اختيار كی اور درس و تدريس اور تاليفات كا سلسلہ شروع كيا ۔اس عظيم عالم دين كی تاليفات میں لب الفقہ اور لب الاصول خاص طور سے قابل ذكر ہیں ۔