پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشآعت پر افغانستان كے پارليمنٹ كے ممبران كا احتجاج

IQNA

13:46 - March 06, 2008
خبر کا کوڈ: 1635336

پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشآعت پر افغانستان كے پارليمنٹ كے ممبران كا احتجاج

بين الاقوامی گروپ : افغانستان كی پارليمنٹ كے ممبران نے گذشتہ روز ڈنمارك میں پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت اور ھالينڈ میں قرآن كے خلاف مبنی فلم پر احتجاج كرتے ہوۓ پارليمنٹ ہاٶس كے سامنے دھرنا ديا اور وہ اسلام دشمن مردہ باد كے نعرے لگا رہے تھے ۔

{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے فرانس كی خبر رساں ايجنسی ﴿ اے ايف پی ﴾ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ افغانستان كے پارليمنٹ كے ۳۰۰ ممبران نے اس دھرنے میں شركت كی اور انہوں نے افغانستان كے صدر ٫٫ حامد كرزئی ٬٬ سے مطالبہ كيا كہ وہ ڈنمارك اور ھالينڈ كے سفيروں كو بلا كر حكومت افغانستان كے اعتراضات ان تك پہنچائیں ۔
پارليمنٹ كے ممبران نے ڈنمارك اور ھالينڈ سے مطالبہ كيا كہ ہوشيار رہیں كہ اس قسم كے اقدامات تكرار نہیں ہونے چاہئیں ۔
230005

نظرات بینندگان
captcha