علامہ فضل اللہ : ايران كی عراق كے داخلی امور میں مداخلت پر مبنی امريكہ كا الزام عرب اور اسلامی ممالك كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كی كوشش ہے
بين الاقوامی گروپ : لبنان كے شيعوں كے دينی مرجع ٫٫ علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ ٬٬ نے كہا كہ امريكہ كا یہ الزام كہ ايران عراق كے داخلی امور میں مداخلت كر رہا ہے ،عربی اور اسلامی ممالك كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كی ايك نا كام كوشش ہے ۔
{ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ ايكنا ﴾﴾ } نے لبنان كے روزنامہ ٫٫ المستقبل ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ علامہ فضل اللہ نے ۱۱ مارچ ۲۰۰۸ ء كو انگلينڈ كی سفير ٫٫ فرانسيسی ماری ٬٬ سے بيروت میں ملاقات میں امريكہ كے اس الزام پر تعجب كا اظہار كيا كہ ايران عراق كے داخلی امور میں مداخلت كر رہا ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ اس وقت عراق پر قبضہ كر ركھا ہے اور وہ اس كوشش میں ہے كہ عربی اور اسلامی ممالك كی دولت پر قبضہ كرے ۔
انہوں نے لبنان كے نزديك امريكہ كے جنگی بیڑے كا حوالہ ديتے ہوۓ كہا كہ لبنان كی مشكلات اس كے داخلی اختلافات نہیں ہیں بلكہ امريكہ اور بيرونی مداخلت سے لبنان میں سياسی بحران پيدا ہوا ہے ۔ لبنان كے شيعوں كے اس مرجع تقليد نے آخ رمیں كہا كہ افسوسناك امر یہ ہے كہ امريكہ اور بعض مغربی ممالك لبنان میں ايك خاص جماعت اور گروہ كی حمايت كر رہے ہیں كہ جس كی وجہ سے لبنان میں مختلف گروہوں اور قبائل كے درميان دورياں پيدا ہو گئی ہے كہ جس كے نتيجے میں صدر كے انتخاب میں مشكلات كا سامنا كرنا پڑ رہا ہے ۔
232713