ملائيشيا كے سابق وزيراعظم كا مسلمانوں سے ھالينڈ كی مصنوعات كے بائيكاٹ كا مطالبہ

IQNA

ملائيشيا كے سابق وزيراعظم كا مسلمانوں سے ھالينڈ كی مصنوعات كے بائيكاٹ كا مطالبہ

12:00 - April 02, 2008
خبر کا کوڈ: 1639660
بين الاقوامی گروپ: ملائيشيا كے سابق وزيراعظم ''مھاتير محمد''نے پوری دنيا كے ايك ارب مسلمانوں سے درخواست كی ہے كہ وہ قرآن مخالف فلم پر احتجاج كرتے ہوئے ھالينڈ كی مصنوعات كا بائيكاٹ كریں۔
ايران كی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے ''latribune.fr ''كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائيشيا كے سابق وزيراعظم''مھاتيرمحمد'' نے ايك اخباری انٹرويومیں مسلمانوں كو اسلام كے خلاف ثقافتی يلغار میں متحد ہونے كی دعوت دی اور مسلمانوں سے درخواست كی ہے كہ وہ قرآن مخالف فلم ريليزہونے كے خلاف احتجاج كرتے ہوئے ھالينڈ كی مصنوعات كا بائيكاٹ كریں۔
ملائيشياكی حكومت نے بھی اس قرآن مخالف فلم كے خلاف اپنے غم و غصے كا اظھار كيا ہے۔
ملائيشيا كے وزيرخارجہ نے بھی ۲۹ مارچ ۲۰۰۸ءكو ايك ''بيانیہ '' میں اس فلم كے كی مذمت كی ہے اور اسلامی اقداركی توھين كا ذمہ دار گریٹ ورلڈ كو قرار ديا ہے۔
ياد رہے كہ ملائيشيا كی دوكروڑسات لاكھ آبادی میں ۶۰ فيصد مسلمان ہیں۔
235559

نظرات بینندگان
captcha