قرآن مخالف فلم كے انٹرنیٹ پر ريليز ہونے كے خلاف تھائی لينڈ كے مسلمانوں كا احتجاج

IQNA

قرآن مخالف فلم كے انٹرنیٹ پر ريليز ہونے كے خلاف تھائی لينڈ كے مسلمانوں كا احتجاج

13:58 - April 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1641792
بين الاقوامی گروپ: ۷ اپريل ۲۰۰۸ ء كو تھائی لينڈ كے سينكڑوں مسلمانوں نے بنكاك میں پيغمبر اسلام﴿ص﴾ كے توھين آميز خاكوں كی اشاعت اور قرآن مخالف فلم كے انٹرنیٹ پر ريليز ہونے كے خلاف مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے بين الاقوامی اسلامی خبررساں ايجنسی '' ''iinaكے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرين نے اپنے ہاتھوں میں پلے كارڈ اٹھا ركھے تھے جن پر اسلامی اقدار كی توھين كے خلاف نعرے لكھے ہوئے تھے۔ مظاہرين نے تھائی لينڈ كی حكومت سے مطالبہ كيا كہ وہ اس توھين پر اپنا رد عمل ظاہر كرے ياد رہے كہ تھائی لينڈ كے مسلمانوں نے حكومت سے مطالبہ كيا ہے كھ وہ ڈنمارك سے سياسی روابط اور ہالينڈ كی مصنوعات كا بائيكاٹ كرے۔
237705
نظرات بینندگان
captcha