قرآن مخالف فلم '' فتنہ '' كے انٹرنیٹ پر اجراء كے خلاف سينكڑوں پاكستانی خواتين كا احتجاج

IQNA

13:07 - April 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1647126

قرآن مخالف فلم '' فتنہ '' كے انٹرنیٹ پر اجراء كے خلاف سينكڑوں پاكستانی خواتين كا احتجاج

بين الاقوامی گروپ: گزشتہ روز ۲۶ اپريل 2008ء كو پاكستان كے شھر كراچی میں سينكڑوں خواتين نے قرآن مخالف فلم كے اجراء اور ڈنمارك كے اخبارات میں پيغمبر اسلام كے توھين آميز خاكوں كی دوبارہ اشاعت كے خلاف مظاہرہ كيا۔

ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی ''ايكنا'' نے روز نامہ '' the post '' كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ پاكستانی خواتين نے مرگ بر ھالينڈ اور مرگ برڈنمارك كے نعرے لگا كر قرآن اور پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توھين كرنے والوں كے خلاف اپنے غم و غصے كا اظہار كيا۔ مظاہرين نے ايك بيانیہ كے ذريعے حكومت پاكستان سے مطالبہ كيا كھ وہ ھالينڈ اور ڈنمارك سے اپنے سفارتی تعلقات ختم كرے اور اس كے سفراء كو نكال باہر كرے۔
مظاہره كرنے والی خواتين نے عہد كيا كہ دين اسلام كے دفاع كے لیے خون كا آخری قطرہ بھی بہا دیں گی۔
244457

نظرات بینندگان
captcha