موريتانیہ میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے دفاع كے موضوع پرايك بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

IQNA

موريتانیہ میں پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے دفاع كے موضوع پرايك بين الاقوامی سيمينار كا انعقاد

11:29 - May 26, 2008
خبر کا کوڈ: 1655409
بين الاقوامی گروپ: موريتانیہ كے دارالحكومت '' نواكشوت'' میں قطر اور موريتانیہ كے اسلامی مراكز كے تعاون سے پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے دفاع كے موضوع پر ايك بين الاقوامی سيمينار منعقد كيا جا رہا ہے۔
ايران كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا'' نے قطر كے روزنامہ الشرق كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ یہ تين روزہ سيمينار ۲۲ مئی ۲۰۰۸ء كو شروع ہوا۔ جس میں علماء كرام، محققين اور پروفيسرزنے شركت كی۔ اس سيمينار كے موضوعات مندرجہ ذيل ہیں:
قرآن مجيد میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی خصوصيات، صحابہ كرام كی پيغمبر اسلام سے محبت ، سنت نبوی﴿ص﴾ كے اجراء میں اصحاب كی كوششیں ، پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كی اخلاقی خصوصيات اور قرآن وسنت كے اجراء میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كا كردار۔
موريتانیہ كے مذہبی امور كے وزير جناب احمد محمود نے اس سيمينار كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كا دفاع سب مسلمانوں كی شرعی ذمہ داری ہے كيونكہ پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كا دفاع تمام انبياء اور انسانی اقدار كا دفاع ہے۔
254104

نظرات بینندگان
captcha