لاہور میں اسلامی سرمایہ كاری كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

IQNA

لاہور میں اسلامی سرمایہ كاری كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار كا آغاز

18:55 - August 27, 2008
خبر کا کوڈ: 1681482
بين الاقوامی گروپ: ۲۵ اگست كو لاہور كے " ايوان اقبال" میں اسلامی سرمایہ كاری اور بينك كاری كے موضوع پر بين الاقوامی سيمينار اور نمائش كا آغاز ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے روزنامہ پاكستان ڈيلی سے نقل كيا ہے كہ یہ سيمينار صوبہ پنجاب كے صوبائی وزير " تنوير اشرف" اور مختلف ممالك كی اسلامی اور مالی كمپنيوں كے ۱۵۰۰ سے زائد نمائندوں كی شركت سے منعقد ہوا۔ پاكستان كے " الہدی " اقتصاد، اسلامی اور بينك كاری سنٹر كے تعاون سے منعقد ہونے والے اس دو روزہ سيمينار میں اسلامی بينك كاری كی وسعت، اسلامی سرمایہ كاری اور حصص كے بارے میں بحث و گفتگو كی جائے گی۔
صوبہ پنجاب كے صوبائی وزير نے آج اس سيمينار كے ساتھ لگائی جانے والی اسلامی سرمایہ كاری اور بين الاقوامی بينك كاری كی نمائش كا افتتاح كيا۔
285661
نظرات بینندگان
captcha