بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كی بين الاقوامی خبررساں ايجنسی "IINA "سے نقل كياہے كہ يكم ستمبر كو بداوی نے مختلف اديان كے علماء اور دانشوروں سے ملاقات كے دوران ، تمام اديان كے پيروكاروں كو آزادی سے اپنے اپنے دين كے مطابق اعمال انجام دينے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ملائيشيا میں مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان صلح و آتشی كی زندگی قائم كرنے سے یہ ملك دوسرے تمام ممالك كے لیے نمونہ قرار پائے گا۔ اس ملاقات میں اسلام، ہندو، بدھ مت اور عيسائيت كے نمائندے موجود تھے۔
2892۳۵