ماسكو میں ايران كی رائزنی كے ڈائريكٹر " ابوذر ابراہيمی تركمان "نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك انٹرويو میں كہا كہ ماسكو میں ايرانی رائزنی كے ذريعے روسی زبان میں ترجمہ ہونے والی دو كتابوں "انسان كامل" اور "خدمات متقابل اسلام و ايران " اور " ڈاكٹر رضا شعبانی " كی كتاب" گزيدہ تاريخ ايران " كی رونمائی كا پروگرام بعض شركت كرنےوالوں كی موجودگی میں ايران كے لك اسٹال پر منعقد ہوا۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان كتابوں كے مترجم " محمد سلام مخشولوف" كی شركت سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں كتابوں كے بعض حصوں كو بڑھا گيا۔ قابل ذكر ہے كہ ماسكو كی بين الاقوامی نمائشگاہ كتاب كا ۳ ستمبر بروز بدھ ۸۲ ممالك كی شركت سے افتتاح ہوا تھا۔
291032