تنزانیہ میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرسنٹر كے ڈائريكٹر" مصطفی رنجبر شيرازی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كے نامہ نگار سے ٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ دارالسلام میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی نمائندے ، خواجہ شيعوں اور علاقائی شيعوں كی موجودگی میں ، مسجد " اميرالمومنين﴿ع﴾" میں پروگرام كے انعقاد كے دوران اس مسجد كی توسيع كے لیے خواجہ شيعوں نے تقريباً دو تہائی بجٹ ديا ہے۔ انھوں نے كہا كہ اس منصوبے سے مسجد " اميرالمومنين﴿ع﴾" پانچ گنا بڑی ہو جائے گی اور ايك دينی ، ثقافتی اور تحقيقی مركز میں تبديل ہو جائے گی۔ قابل ذكر ہے كہ ماہ مبارك رمضان میں ہر رات مسجد اميرالمومنين ﴿ع﴾ كی ايگزيكٹو كمیٹی كے صدر شيخ " مصبح شعبان" تفسير قرآن كا درس ديتے ہیں۔
292222