جرمنی كےسيا سی اور ثقافتی سرگرميوں میں فعال افراد نے "كلن" كے اسلام مخالف سيمينار كے خلاف مظاہروں كی اپيل كی ہے

IQNA

جرمنی كےسيا سی اور ثقافتی سرگرميوں میں فعال افراد نے "كلن" كے اسلام مخالف سيمينار كے خلاف مظاہروں كی اپيل كی ہے

12:06 - September 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1689270
بين الاقوامی گروپ:جرمنی كے كچھ سياسی اور ثقافتی سرگرميوں میں فعال افراد ۱۵نے ستمبر كو اپنے ايك بيانیے میں اس ملك كے عوام سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ ۱۷ ستمبر بروز بدھ تك كلن كے اسلام مخالف سيمينار كے خلاف مظاہرے كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نےامارات كی سركاری خبررساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ جرمنی كے ھنر مند " ولفگانگ نيديكين" نے اس بارے میں كہا كہ ہم جرمن عام سے مطالبہ كرتے ہیں كہ وہ كلن كے اسلام مخالف سيمينار اور مسلمانوں اور عيسائيوں كے درميان اختلافات كو ہوا دينے والے افراد كے خلاف مظاہرہ كریں اور ان كے پليد افكار سے لوگوں كو آگاہ كریں۔ دوسری جانب جرمنی كےہنر مندوں اور روزنامہ نگاروں كی يونين نے اپنی رپورٹ میں اعلان كيا ہے كہ جرمنی میں صلح و دوستی كی زندگی كو چاہنے والے اور عيسائيت اور دوسرے اديان كے پيروكاروں كو چاہیے كہ وہ اس سيمينار كو منعقد كرنے والے افراد كے خلاف مظاہرے كریں۔ جرمنی كے بعض شدت پسند بائیں بازو اور نسل پرست گروہ ۱۷ ستمبرسےستمبر۱۹ تك جرمنی كے شہر " كلن" میں اسلام مخالف سيمينار منعقد كرنے كا ارادہ ركھتے ہیں۔
296005

نظرات بینندگان
captcha