حج كےايام میں كرغستانی لوگوں كے آداب و رسومات پر ايك نظر

IQNA

حج كےايام میں كرغستانی لوگوں كے آداب و رسومات پر ايك نظر

14:04 - September 21, 2008
خبر کا کوڈ: 1690244
ثقافت و فن گروپ: كرغستان كے عوام ، حج كے موسم میں خاص قسم كے آداب و رسومات ركھتے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق حج پر جانے والے كرغستانی اور ازبك اپنے قوم و قبيلے میں خاص احترام كے قائل ہیں وہ حج پر جانے والے كی مالی امداد كرتےہیں۔ دوسری ان كی رسم یہ ہے كہ حج پر جانے سے ايك دن پہلے حاجی كے ہمسائے اور دوست و احباب خصوصی نان پكا كر حاجی كے گھر میں آتے ہیں اور سفر كے زادراہ كے طور پر پيش كرتے ہیں۔ تيسری رسم یہ ہے كہ حاجی كے گھر والے، آٹے، چينی، دودھ اور ديسی گھی سے كلوچے تيار كرتے ہیں اور سفر كے بعد ہمسائيوں كے گھروں میں ديتے ہیں ہمسائے بھی ان كلوچوں كو كھانےكے بعد حاجی كی سلامتی كے لیے دعا كرتے ہیں۔ كرغستانی لوگ دو راستوں، فضائی اور زمينی سے حج كرتےہیں، اكثر لوگ بسوں كے ذريعے ، قازقستان، ازبكستان، ركمانستان، ايران اور عراق كی سرزمين سے گرز كر سعودی عرب میں داخل ہوتے ہیں اور حج كے اعمال بجالاتے ہیں اور اس راستے كو ۹ دنوں میں طے كرتے ہیں۔
اہل بيت ﴿ع﴾ سے محبت ركھنے والے لوگ راستے میں امام رضا ﴿ع﴾ امام حسين ﴿ع﴾ اور امام علی ﴿ع﴾ كے روضوں پر بھی جا كر زيارت كرتے ہیں۔
295211
نظرات بینندگان
captcha