فرانس كی نمائش كتاب میں سلمان رشدی كومدعو كرنے پر فرانسيسی مسلمانوں كا اظہار نفرت

IQNA

12:16 - October 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1696186

فرانس كی نمائش كتاب میں سلمان رشدی كومدعو كرنے پر فرانسيسی مسلمانوں كا اظہار نفرت

اعزازی نامہ نگار/جلال بيطر فان: فرانس كی " اكس ان پروانس" نمائش كتاب میں " شيطانی آيات " كتاب كے مرتد مولف سلمان رشدی كو مہمان خصوصی كے عنوان سے مدعو كرنے پر اس ملك كےمسلمانوں نے شديد نفرت كا اظہار كيا ہے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے روزنامہ لبريشن سے نقل كيا ہے كہ كتاب شيطانی آيات كے اكسٹھ سالہ مولف كو فرانس كی نمائش كتاب كو منعقد كرنےوالے عہديداروں نے دعوت دی ہوئی ہے۔ نمائش كتاب " اكس ان پروانس" ۱۶ سے ۱۹ اكتوبر تك منعقد ہو گی اور اس میںدنيا كے مختلف مولفين كو دعوت دی گئی ہے۔ سلمان رشدی نے ۱۹۸۸ء كو كتاب شيطانی آيات كو لكھا تھا جس پر امام خمينی ﴿رح﴾ نے اس كے مرتد ہونے كا فتوی ديا تھا اور اس كے بعد سےبہت سے مسلمان مجاہدين نے اس حكم كو نافذ كرنے كے لیے بہت كوششیں شروع كر دی تھیں البتہ حكومت برطانیہ سالانہ لاكھوں پونڈ خرچ كر كےسلمان رشدی كی حفاظت كر رہی ہے۔
303992

نظرات بینندگان
captcha