بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' كے اعزازی نامہ نگار نے روزنامہ لبريشن سے نقل كيا ہے كہ كتاب شيطانی آيات كے اكسٹھ سالہ مولف كو فرانس كی نمائش كتاب كو منعقد كرنےوالے عہديداروں نے دعوت دی ہوئی ہے۔ نمائش كتاب " اكس ان پروانس" ۱۶ سے ۱۹ اكتوبر تك منعقد ہو گی اور اس میںدنيا كے مختلف مولفين كو دعوت دی گئی ہے۔ سلمان رشدی نے ۱۹۸۸ء كو كتاب شيطانی آيات كو لكھا تھا جس پر امام خمينی ﴿رح﴾ نے اس كے مرتد ہونے كا فتوی ديا تھا اور اس كے بعد سےبہت سے مسلمان مجاہدين نے اس حكم كو نافذ كرنے كے لیے بہت كوششیں شروع كر دی تھیں البتہ حكومت برطانیہ سالانہ لاكھوں پونڈ خرچ كر كےسلمان رشدی كی حفاظت كر رہی ہے۔
303992