بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" نے " Bivouac" كےحوالےسے نقل كيا ہے كہ تركی كے روزنامہ " صبح" نےجرمنی كے اس ماہ نامہ كے اقدام كو ناقابل قبول قرار ديتے ہوئے اسے ڈنمارك كےروزنامہ میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كےتوہين آميز خاكوں كے مشابہ قرار ديا ہےجس پر دنيا كے مسلمانوں میں غم و غصہ كی لہر دوڑ گئی تھی۔ ٹائی ٹينك نےاپنے ايك گستاخانہ اقدام میں تركی كے صدر " عبداللہ گل " كو فرينكفورٹ كی اس نمائش كتاب میں مہمان خصوصی كےطورپہر دعوت دی ہے۔ ٹائی ٹينك نےاپنی ويب سائیٹ میں پيغمبر اكرم ﴿ص﴾ كی توہين آميز تصوير كےہمراہ لكھا ہے ' فرينكفورٹ كی نمائش كتاب كے خطر ناك ترين پروگرام میں آئیں'۔ جرمنی كےخاكوں كےقومی عجائب گھر كے انچارج " آشيم فرنز" ،"AchimFrenz" نےاس بارے میں كہا كہ ہمیں طنز اور مسخرہ میں فرق كرنا چاہیے۔ اور ہم جانتے ہیں كہ ايك پيغمبر كی تصوير بنانا گناہ ہے اسی وجہ سے ہم نے اس استشنائی كام كو كرنےكا ارادہ كيا ہے۔ اس مقابلہ میں شركت كے لیے ابھی تك ۹ افراد نے آمادگی كا اظہار كيا ہے۔ ٹائی ٹينك نے اس مقابلے كے اشتہار میں لكھا ہے كہ كسی مشك كے بغير شخص پيغمبر اسلام ﴿ص﴾ كے چہرے كی تصوير نہیں بنا سكتا ليكن آپ ان كے مشابہ كسی چيز كی پينٹنگ كر سكتے ہیں۔ یہ توہين آميز مقابلہ ۱۸ اكتوبر كو فرينكفورٹ كی بين الاقوامی نمائش كتاب میںمنعقد ہو گا۔
305336