مختلف اديان میں عقيدتی اختلاف ان كے پيروكاروں كے باہمی تعلقات میں ركاوٹ نہیں ہے: شيخ الازہر

IQNA

مختلف اديان میں عقيدتی اختلاف ان كے پيروكاروں كے باہمی تعلقات میں ركاوٹ نہیں ہے: شيخ الازہر

11:30 - October 20, 2008
خبر کا کوڈ: 1699294
بين الاقوامی گروپ: مختلف اديان میں عقيدتی اختلاف ان كے پيروكاروں كی باہمی ہم آھنگی اور تعلقات میں ركاوٹ نہیں ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' نے سعودی عرب كی بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " آئی ۔ آئی۔ اين۔ اے" كےحوالے سے رپورٹ دی ہے كہ الازہر يونيورسٹی كے چانسلر " محمد سيد طنطاوی" نے ۱۸ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو بيروت میں " مسجد الامين " كے افتتاح كے موقع پر كہا كہ قرآن مجيد كی متعدد آيات سے استفادہ ہوتا ہے كہ مختلف اديان كے درميان عقيدتی اختلافات ان كےپيروكاروں كے باہمی روابط اور تعلقات میں ركاوٹ نہیں ہے۔ انھوں نے مزيد كہا كہ اسلام امن و امان، اخوت اور مساوات كا دين ہے اورہرامت جس میں دانشور اور پڑھے لكھے افراد موجود ہوں وہ دہشت گردی، قوم پرستی اور بے جا تعصب كی مخالف ہے۔ جناب طنطاوی نے اپنی گفتگو كے آخر میں كہا كہ لبنان میں مختلف مذاہب كے پيروكار ايك دوسرے كے ساتھ مل جل كرپرامن زندگی بسر كر رہے ہیں۔
308780

نظرات بینندگان
captcha