بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كی سركاری خبررساں ايجنسی " واس" نے لكھا ہے كہ سوڈان كےصدر مملكت " عمر البشير" نے اس انتخاب كی قدر دانی كرتے ہوئے قرآن وسنت كے سائنسی اعجاز كی عالمی يونين كے جنرل سيكرٹری عبداللہ بن عبدالعزيز المصلح سے خرطوم میں ملاقات كی اور كہا كہ اس عالمی يونين كے ذريعہ اسلامی تبليغ اور علوم قرآن كے جديد علوم سے باہمی تعلق میں مزيد بہتری آئےگی۔ سوڈان كے وزير تعليم نے اس عالمی يونين كی بين الاقوامی كانفرنس كا افتتاحی خطاب كرتے ہوئے اسلامی ثقافت كو عام كرنے اور قرآن كے سائنسی اعجاز كے ذريعہ دنيا كو موجودہ بحرانوں سے نجات دينے پر زور ديا ہے۔ اس عالمی يونين كا مركزی دفتر سعودی عرب كے مقدس شہر مكہ مكرمہ میں واقع ہے۔
312279