بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق یہ كانفرنس ۳۰ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو اليكڑانك میڈيا كے كانفرنس ہال میں منعقد ہوئی۔ یہ تقريب تلاوت قرآنی مجيد سےشروع ہوئی اس كے بعد اسلامی جمہوریہ ايران كا ترانہ نشركيا گيا۔ اس كانفرنس میں ۲۰ ممالك سے ۷۰ غير ملكی مہمانوں نےشركت كی۔ صبح ۱۰ بجے ریڈيو قرآن كے مدير " محمد حسين محمد زادہ" نے افتتاحی خطاب كيا۔ جبكہ سوا دس بجے ریڈيو قرآن كربلا كےمدير " حيدر جلو خان'' نے اس كانفرنس میں خطاب كيا۔ اور آخر میں ساڑھے دس بجے اسلامی جمہوریہ ايران كے اليكڑانك میڈيا سربراہ عزت اللہ ضرغامی نے اس كانفرنس میں خطاب كيا۔
312859