ہندوستان میں حضرت فاطمۃ معصومہ(ص) اور حضرت امام رضا(ع) كے ميلاد كی مناسبت سے جشن كی تقاريب كا انعقاد

IQNA

12:35 - November 10, 2008
خبر کا کوڈ: 1706617

ہندوستان میں حضرت فاطمۃ معصومہ(ص) اور حضرت امام رضا(ع) كے ميلاد كی مناسبت سے جشن كی تقاريب كا انعقاد

بين الاقوامی گروپ:ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كی كوششوں سے اس ملك كے مختلف شہروں میں جشن منعقد كیے جا رہےہیں۔

نيو دہلی میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی میں ثقافتی امور كےماہر " قاسم مرادی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا كہ ۳۱ اكتوبر ۲۰۰۸ء كو حضرت فاطمہ معصومہ (ع) كے ميلاد كی مناسبت سے نيو دہلی میں واقع اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر میں ايك جشن كی تقريب منعقد ہوئی اور ۱۰ نومبر ۲۰۰۸ء كو بھی بمبئی میں امام رضا (ع) كے ميلاد كے سلسلے میں ايك جشن منعقد كيا جائے گا جس میں ہندوستان میںمقيم ايرانی بڑی تعداد میں شركت كریں گے۔ جناب مرادی نے مزيد كہا كہ جشن كی اس تقريب میں دہلی میں اسلامی جمہوریہ ايران كی رايزنی كے انچارج " كريم نجفی" ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كو نصلیٹ جناب محمدی" اور بمبئی میں اسلامی جمہوریہ ايران كے كلچرل سنٹر كے انچارج جناب ميزائی امام رضا (ع) كی سيرت كےموضوع پر خطاب كریں گے۔ جناب مرادی نے كہا كہ آئندہ ہفتے دہلی میں بھی جشن كی ايك تقريب منعقد كيا جائے گی جس میں ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ايران كے سفير سيد " مھدی نبی زادہ" شركت كریں گے۔
316455
نظرات بینندگان
captcha