سوڈانی نائب وزير اعظم : امت اسلامیہ كو درپيش چيلنجز كا مقابلہ كرنے كے لیے اسلامی فكر كو مضبوط كرنا ضروری ہے
بين الاقوامی گروپ: سوڈانی وزير اعظم كےنائب " علی محمد عثمان طاھا" نے خرطوم میں اسلامی ممالك كی پارليمنٹز كے عالمی سيمينار میں كہا كہ امت اسلامیہ كو درپيش چيلجز كا مقابلہ كرنے كے لیے اسلامی فكر كی مضبوطی ضروری ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق سوڈان ويژن ڈيلی سائٹ نے لكھا ہے كہ علی محمد عثمان طاھا نے كہا ہے كہ اس سيمينا ركےشركاء سماجی قوانين كو عدل و انصاف كی تقويت كے لیے وضع كریں۔ ياد رہے كہ اسلامی پارليمنٹ كے اس عالمی سيمينار میںجو كہ خرطوم میں برپا كيا گيا ۱۷ اسلامی ممالك شريك تھے۔
317198