مسلمان ممالك كی فلم پروڈيوسرز يونين كا مشتركہ اجلاس

IQNA

مسلمان ممالك كی فلم پروڈيوسرز يونين كا مشتركہ اجلاس

13:32 - November 11, 2008
خبر کا کوڈ: 1707064
ہنر گروپ: تہران میں مختصردورانیہ كی فلموں كے۲۵ویں فسٹيول كے موقع پر اسلامی ممالك كی فلم پروڈيوسرز يونين كےمركزی اراكين كا اجلاس بھی ہو گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كےمطابق اس عالمی فسٹيول كے تعلقات عامہ نے كہا ہے كہ اس يونين كے اراكين میں لبنان، تاجكستان، تيونس، پاكستان، سوڈان، ايران اور افغانستان شامل ہیں۔ اس يونين كے ايران سے" ناصر باكيدہ" جنرل سيكرٹری سوڈان سے مصطفی ابراہيم محمد جوائنٹ سيكرٹری، افغانستان سے عبداللطيف سيكرٹری ماليات ، تونس سے " لسارجموسی" سيكرٹری بين الاقوامی امور ، پاكستان سے مہين ضياء لبنان سےعلی ضاہر اور تاجكستان سےعلاء الدين عبداللہ اف مركزی كونسل كےممبران ہوں گے۔ اس اجلاس میں مركزی كونسل كے اراكين سالانہ كاركردگی كا جائزہ لیں گے اور يونين كے آئندہ لائحہ عمل كا بھی اعلان كریں گے۔
316800
نظرات بینندگان
captcha