بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' نے روزنامہ"الشرق الاوسط " كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ محمد سيد طنطاوی اور علی جمعہ مصر كے دينی ادارے كی نمائندگی كرتے ہوئے اس كانفرنس میں شركت كریں گے۔ شيخ الازہر نے كہا كہ اسلام مسلمانوں كو بشريت كی خدمت كےلیے دوسرے اديان سےگفتگو كی دعوت ديتا ہے۔ علی جمعہ نے بھی اظہار خيال كرتے ہوئے كہا كہ مصر كی حكومت اور دينی ادارے مختلف اقوام اور مذاہب كے درميان صلح، دوستی اور اچھے تعلقات كے حامی ہیں۔ انھوں نے مزيد كہا كہ ان خبروں میں كہ دين، دشمنی اور لڑائی جھگڑے كا سرچشمہ ہےكوئی صداقت نہیں ہے۔ بلكہ دنيا میں موجود سياسی تناو كا سرچشمہ قوم پرستی اور ظلم ہے۔
318013