بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق مسلمان طلباء كےدوسرےعالمی قرآن مقابلوں كی اختتامی تقريب میں بلدیہ تہران كے سربراہ مہدی مہران اور تہران كےميئر محمد باقر قاليباف" ادارہ جہاد دانشگاہی كےسربراہ حميد رضاطبيی، پارليمنٹ كےقران و عترت شعبہ كی سربراہ " لالہ افتخاری" پارليمنٹ كے ممبر " عليرضا محبوب" نےشركت كی اور مصری قاری احمد احمد نعينع كی دلنشين آواز میں قرآن كريم كی تلاوت سےلطف اندوز ہوئے۔ ياد رہے كہ ان قرآنی مقابلوں كا آغاز پانچ روز پہلے برج ميلاد كے كانفرنس ہال تہران میں ہوا تھا۔
320044