سعودی عرب میں " مسلمان خاندان اور عصر حاضر كے چيلنجز" كے عنوان پر عالمی كانفرنس

IQNA

14:37 - November 18, 2008
خبر کا کوڈ: 1709761

سعودی عرب میں " مسلمان خاندان اور عصر حاضر كے چيلنجز" كے عنوان پر عالمی كانفرنس

بين الاقوامی گروپ: مسلمان خاندان كو درپيش چيلنجز اور مشكلات پر تبصرہ اور تجزیہ و تحليل كےلیے عالمی كانفرنس كا انعقاد مسلمان صحافيوں كی تنظيم اور سعودی عرب كی وزارت اوقاف كےتعاون سےكيا جا رہا ہے۔

صحافيوں كی تنظيم كے صدر احمد بن عبدالرحمن الصويان نے اس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حال حاضر میں سیٹلائٹ چيلنجز اور انٹرنیٹ سائیٹس روز بروز بڑھ رہی ہیںاور اس سےمسلمان خاندانوں كی مشكلات اور مسائل میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ طلاق كےاعداد و شمار گھروں مں شدت پسندی اور بچوں كی تربيت جيسے مسائل اسلامی ممالك میں بہت بڑھ گئے ہیں جن كے باعث انسانی حقوق كی توجہ اس طرف مبذول كروانا ضروری امر ہے۔ سعودی عرب كےوزير اوقاف شيخ صالح عبدالعزيز آل شيخ نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا خاندان كی تربيت میں علماء ، مبلغين اور تبليغی اداروں كو بڑھ چڑھ كر حصہ لينا چاہیے اور اس سلسلے میں اعتدال پسندی كی اشد ضرورت ہے۔
321105
نظرات بینندگان
captcha