صحافيوں كی تنظيم كے صدر احمد بن عبدالرحمن الصويان نے اس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ حال حاضر میں سیٹلائٹ چيلنجز اور انٹرنیٹ سائیٹس روز بروز بڑھ رہی ہیںاور اس سےمسلمان خاندانوں كی مشكلات اور مسائل میں بھی روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔ انھوں نے كہا كہ طلاق كےاعداد و شمار گھروں مں شدت پسندی اور بچوں كی تربيت جيسے مسائل اسلامی ممالك میں بہت بڑھ گئے ہیں جن كے باعث انسانی حقوق كی توجہ اس طرف مبذول كروانا ضروری امر ہے۔ سعودی عرب كےوزير اوقاف شيخ صالح عبدالعزيز آل شيخ نے بھی خطاب كرتے ہوئے كہا خاندان كی تربيت میں علماء ، مبلغين اور تبليغی اداروں كو بڑھ چڑھ كر حصہ لينا چاہیے اور اس سلسلے میں اعتدال پسندی كی اشد ضرورت ہے۔
321105