بين الاقوامی گروپ: آسٹريليا كےشہر وين میں امام علی (ع) نامی اسلامی مركز میں ۸ دسمبر ۲۰۰۸ء كو دعا عرفہ پڑھی جائی گی جبكہ ۹ دسمبر ۲۰۰۸ء كو امام علی (ع) نامی اسلامی مركز كےانچارج " حجت الاسلام والمسلمين رمضانی" كی اقتداء میں عيد قربان ادا كی جائے گی۔ امام علی اسلامی مركز كے ترجمان " سيد امير الھی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" سےٹيلی فونك گفتگو كرتے ہوئے كہا ہےكہ ۱۶ دسمبر ۲۰۰۸ء كو عيد غدير كی مناسبت سے اس مركز میں جشن بھی منعقد كيا جائے گا جس میں برطانیہ كےاسلامی مركز كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين " معزی" غدير كے موضوع پر خطاب كریں گے۔
329121