مصر كی پارليمنٹ كی طرف سے اسلام مخالف اعتراضات كا جواب دينے كے طريقہ كار پر غور و فكر
بين الاقوامی گروپ: مصری پارليمنٹ كے دينی امور كميشن كے زير غور ايك منصوبہ ہے جس میں پيغمبر اكرم (ص)كی زندگی كے موضوع پر كتاب شائع كروائی جائيگی اور مغرب كے متعصبين كی جانب سے اسلام مخالف اعتراضات كا مقابلہ كرنے كےطريقہ كار پرغور و فكر كيا جائے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے مصری اخبار'' الاخبار' سے نقل كياہے كہ ۱۰ دسمبر كو مصری پارليمنٹ كے ايك اجلاس میں اسلامی مقدسات كی توہين اور پيغمبر (ص) پر اعتراضات كا جواب دينے كے طريقہ كار پر غور و فكر كيا جائيگا جس میں مصری وزير اوقاف ، انجمن مصنفين مصر كےسربراہ اور الازہر يونيورسٹی كے متعدد اساتيد شريك ہوں گے۔
331543