يونسكو كی طرف سے فلسطينی عوام كے حقوق كی مدافع فرانسيسی شخصيت كی قدردانی

IQNA

يونسكو كی طرف سے فلسطينی عوام كے حقوق كی مدافع فرانسيسی شخصيت كی قدردانی

10:46 - December 15, 2008
خبر کا کوڈ: 1719272
بين الاقوامی گروپ: يونسكو كے سربراہ " كويچيرو و ميسورا" نے جمعرات كے دن اقوام متحدہ كی" حقوق انسانی كمیٹی میں فرانسيسی حكومت كےسفير اسٹفن ہوسل " كی فلسطينی مظلوم عوام كی حمايت كرنے پر قدردانی كی ہے۔

بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی '' ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " الجزيرہ نیٹ" نے لكھا ہے كہ يونسكو كے سربراہ نے اس ادارے كے پيرس میں واقع دفتر میں ايك تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ يونسكو كی طرف سےہر دو سال بعد حقوق انسانی كےدفاع كا انعام كسی ايسے فرد كو ديا جاتا ہے جو حقوق انسانی كے حوالے سے فعال ہو۔ یہ انعام شمالی اسپين كے شہر " بلباو" میں حقوق انسانی كےمدافع افراد كی مالی مدد سے ديا جاتا ہے اور اس دفعہ يونسكو ادارے كے حقوق انسانی كمیٹی كے مصنفين نے اسٹفن ہمسل كو ۳۶ افراد میں سے انعام كےلیے منتخب كيا ہے۔ ۹۱ سالہ عمر كے اسٹفين ہمسل ان شخصيات میں سے ہیں جنہوں نے ۶۰ سال پہلے حقوق انسانی كا عالمی بيانیہ تدوين كيا جسے ۱۹۴۸ میں اقوام متحدہ كی جنرل اسمبلی نے تصويب كيا۔ انھوںنے ابھی تك كئی تقارير اسرائيل كے وحشيانہ مظالم كے خلاف كی ہیں جن میں فلسطينی عوام كے حقوق كے دفاع كی بھی بات كی ہے۔
332715

نظرات بینندگان
captcha