مسجد الاقصی كی تصاوير پر مشتمل كتاب كی رونمائی

IQNA

مسجد الاقصی كی تصاوير پر مشتمل كتاب كی رونمائی

13:51 - December 24, 2008
خبر کا کوڈ: 1722435
بين الاقوامی گروپ: ۲۰ دسمبر كو فلسطينی دانشوروں اور محققين كی موجودگی میں مسجد الاقصی كی تصاوير پر مشتمل بہت بڑی كتاب كی تقريب رونمائی بيت المقدس میں منعقد ہوئی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا'' نے خبررساں ادارے" معا" كے حوالے سے رپورٹ پيش كی كہ یہ عظيم كتاب قدس شريف كے تحقيقاتی ادارے كی جانب سے شائع ہوئی ہے۔ كتاب كے فلسطينی مولف محمد غوشہ نےبتايا كہ اس كتاب میں مسجد الاقصی كے تمام اسلامی آثار كو انتہائی دقت كے ساتھ پيش كيا گيا ہے۔ انھوں نے كہا كہ مسجد الاقصی كےموضوع پر شائع ہونےوالی كتاب میں انتہائی قيمتی كاغذ اور بہترين گرافيك و ڈيزاينگ كا استمعال كيا گيا ہے۔ جو مسلمانوں كے درميان مسجد الاقصی كی اہميت و عظمت كا آئينہ ہے۔ محمد غوشہ نےبتايا كہ یہ كتاب ۳۰۰ سے زيادہ صفحات پر مشتمل ہے۔ اور اس میں انتہائی خوبصورت اور نادرتصاوير كو شامل كيا گيا ہے۔
336152
نظرات بینندگان
captcha