يورپين اسلامك كانفرنس : حضرت عيسی كی ولادت پر مبارك باد سے اديان كے تعلقات مزيد مستحكم ہوں گے

IQNA

يورپين اسلامك كانفرنس : حضرت عيسی كی ولادت پر مبارك باد سے اديان كے تعلقات مزيد مستحكم ہوں گے

12:56 - December 28, 2008
خبر کا کوڈ: 1723703
بين الاقوامی گروپ: يورپين ممالك كانفرنس كے جنرل سيكرٹری " محمد بشاری" نے حضرت عيسی كی ولادت كے موقعہ پرمسلمانوں اور اسلامی اداروں كی طرف سے مبارك باد پيش كرنے كو جائز قرار ديا اوركہاكہ یہ اقدام مختلف اديان كے پيروكاروں كےدرميان وحدت و يكجہتی كو فروغ دے گا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا'' كی رپورٹ كے مطابق سعودی روزنامہ" الوطن" نے لكھا ہے كہ "محمد بشاری" نے نئے عيسوی سال كی مناسبت سے اپنے بيان میں كہا ہے كہ اسلام عيد اور دوسرے دينی مواقع پر عيسائيوں كو مباركباد پيش كرنے سے نہ صرف منع نہیں كرتا بلكہ اسلامی اصولوں میں عيسائی برادری سے دوستانہ تعلقات كی تاكيد كی گئی ہے۔ انھوں نے كہا كہ نئے عيسوی سال پرعيسائی برادری كو مباركباد پيش كرنے سے دينی تعصب اور نفرتوں میں كمی كے علاوہ مختلف اديان كے پيروكاروں كے درميان جاری كشيدگی كو بھی روكا جا سكتا ہے۔ انھوں نے سورہ حجرات كی آيت نمبر ۱۳ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ خداوند عالم نے صلح اور باہمی شناخت كو انسانی خلقت كے اغراض و مقاصد میں شمار كيا ہے۔ اس بيان كے آخر میں كہا گيا ہے كہ اسلام رواداری كا دين ہےاور اسلامی شريعت میں صلح و آشتی اور دوسرے اديان سے اچھے تعلقات كو ايك اصول كے طور پر قبول كيا گيا۔
338465

نظرات بینندگان
captcha