اسكاٹ لينڈ كی المختوم يونيورسٹی كی جانب سے اسلام كوبہتر انداز میں روشناس كرانےكی كوششیں

IQNA

11:34 - December 29, 2008
خبر کا کوڈ: 1724239

اسكاٹ لينڈ كی المختوم يونيورسٹی كی جانب سے اسلام كوبہتر انداز میں روشناس كرانےكی كوششیں

بين الاقوامی گروپ: المختوم يونيورسٹی كے سربراہان اس كوشش میں لگے ہوئے ہیں كہ گلوبلائزيشن اور كلچرل اسٹڈيز كے شعبوں میں ڈاكٹریٹ كی سطح پراور يونيورسٹی كےمختلف پروگراموں كے ذريعہ مسلم اور غير مسلم افراد كے سامنے اسلام كی بہتر اور جامع تر تعريف كو پيش كيا جا ئے۔


بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے (KHALEEJ TIME ONLINE) سے نقل كيا ہے كہ يونيورسٹی كےوائس چانسلر (Nye Malory) نے كہا ہے المختوم يونيورسٹی میں اسلام شناسی كے بارے میں مختلف مطالعات كے علاوہ اسلامی معاشروں كوسمجھنے كی كوشش كی جاتی ہےكيونكہ جب تك اسلام، مسلمانوں، اسلامی معاشروں ان كے ساتھ تعلقات كو صحيح طريقے پڑھا اور سمجھنا نہیں جائيگا س وقت تك تہذيبوں كےدرميان گفتگو نہیں ہو سكتی۔ " المختوم" يونيورسٹی كےايك اعلی عہديدار" ميرزا السابق" نےبتايا كہ يونيورسٹی كی طرف سے اب تك بہت سے اسٹوڈنٹس كو جن میں غير مسلم بھی شامل اسلامك اسٹڈيز میں ڈاكٹریٹ كی ڈگری دی جا چكی ہیں جس كا مطلب ہے كہ مختلف تہذيبوں اور قوموں میں اختلاف كےباوجود يكجہتی پائی جاتی ہے۔ ياد رہے كہ " المختوم" يونيورسٹی ايك تحقيقاتی ادارہ ہے جس كا مقصد اسلام اور مسلمانوں كے بارے میں تحقيق كی ترغيب دينا ہے۔
337961

نظرات بینندگان
captcha