بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی" ايكنا" نے فلسطينی اخبار"الايام" سے نقل كيا ہے كہ اقوام متحدہ كے نمائندہ " نانی بيلاوی" نے غزہ پر اسرائيلی جارحيت كی بھر پور مذمت كرتے ہوئے كہا كہ اسرائيلی بربريت كا شكار مسلح افراد نہیں بلكہ نہتے معصوم لوگ ہیں۔ اسرائيل بين الاقوامی قوانين كا احترام كرے۔ چار گھنٹے تك جاری رہنے والے سلامتی كونسل كے ہنگامی اجلاس اوراقوام متحدہ كے جنرل سيكرٹری نے غزہ میں ہونے والے ہر قسم كے فوجی اقدامات كے فوری خاتمہ پرزور ديا۔ اسرائيل نے ہفتہ كے روز حماس كے ۲۳۰۰ سے زائد ٹھكانوں پر حملے كيئے جن میں ۳۸۰ سے زائد افراد شہيد اور سينكڑوں زخمی ہوئے۔ ان حملوں كے نتيجے میں تقريبا پوری دنيا كے عوام سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔ تركی كے ۲۱ شہروں میں لاكھوں لوگوں نے اسرائيل كی كھلی جارحيت پر احتجاج كيا۔ اسرائيلی پرچم جلائے اور الجہاد ، الجہاد اور "DOWN WITH ISRAIL" كے نعرے لگائے۔
340922