بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی " ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق "الاخبار" نيوز ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ موريطانیہ كے اراكين سينٹ نے فلسطين كی مظلوم ملت كی حمايت كا اعلان كرتے ہوئے عرب ليگ كے ہنگامی اجلاس كا مطالبہ كيا اور غزہ كا محاصرہ ختم كرنے كے لیے كوششوں كو تيز تر كرنے كی بھی اپيل كی ۔ سينٹ نے اجلاس میں اسرائيلی حملے پر امريكہ اور عالمی اداروں كے موقف كو شديد تنقيد كا نشانہ بنايا۔ موريطانیہ كی عوام نے سياسی جماعتوں كی دعوت پر فلسطينی عوام كے حق میں بھرپور مظاہرہ اور اسرائيل سے تعلقات ختم كرنےكا مطالبہ بھی كيا ۔ موريطانیہ تيسرا عرب ملك ہے جس كے اسرائيل سےسياسی تعلقات ہیں ليكن اسرائيل كی حالیہ جارحيت پرموريطانیہ كے عوام كی جانب سے اسرائيلی سفير كے اخراج كا مطالبہ زور پكڑتا جا رہا ہے ۔
340070