وزارت خارجہ سوئٹزر لينڈ: سلامتی كونسل نے اسرائيل كے خلاف قرار داد پيش نہ كر كے اپنا اعتبار كھو ديا ہے

IQNA

وزارت خارجہ سوئٹزر لينڈ: سلامتی كونسل نے اسرائيل كے خلاف قرار داد پيش نہ كر كے اپنا اعتبار كھو ديا ہے

11:42 - January 11, 2009
خبر کا کوڈ: 1729329
بين الاقوامی گروپ: اسرائيل كے غزہ پر زمينی حملے كےساتھ ہی علاقے كا امن تباہ ہو كر رہ گيا اور اقوام متحدہ كی سلامتی كونسل اسرائيلی حملے روكنے كے سلسلہ میں دو ٹوك موقف نہ اپنا سكی جس كی وجہ سےسلامتی كونسل كی ساكھ كو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے ۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق " Swissinfo.ch" ويب سائٹ نے لكھا ہے كہ ان خيالات كا اظہارسوئٹزر لينڈ كی وزارت خارجہ نے ايك بيان میں كيا ہے ، بيان میں غزہ پر اسرائيلی بمباری پر شديد تنقيد اور اسے فوراً بند كرنے كا مطالبہ كيا گيا ہے۔ بيان میں كہا گيا ہے كہ اسرائيلی حكام ہلال احمر كی ڈاكٹروں پر مشتمل ٹيم كو فوراً غزہ میں داخلے كی اجازت دیں اور غزہ میں داخل ہونے كے تمام راستوں كو زخميوں اور پناہ گزينوں كےلیے كھولا جائے۔ سوئٹزلينڈ كی وزارت خارجہ نے اسرائيل كے بری حملوں كے بعد اسرائيلی سفير كو طلب كر كے سوئٹزر لينڈ كی حكومت كی جانب سے احتجاج كيا ہے ۔
344313
نظرات بینندگان
captcha